Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چالان کی عدم ادائیگی پر گاڑی خریدی جا سکتی ہے؟

چالان کی ادائیگی کیے بغیر گاڑی اپنے نام منتقل نہیں کرائی جاسکتی (فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان کی موجودگی میں گاڑی کی ملکیت منتقل نہیں کی جاسکتی۔ چالان کی ادائیگی کیے بغیر گاڑی خریدنے کی کارروائی مکمل نہیں ہوتی۔
عاجل نیوز کے مطابق ایک شخص نے محکمہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپردریافت کیا کہ ’گاڑی خریدنے اور اس کی ملکیت اپنے نام کرانے کےلیے چالان کی ادائیگی ضروری ہے؟‘
جس کے جواب میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’گاڑی کی خریداری اور اسے اپنے نام کرنے سے قبل لازمی ہے کہ کسی قسم کا چالان باقی نہ ہو‘۔
واضح رہے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی خریدنے کے بعد لازمی ہے کہ جب تک اسکی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ ہوجائے گاڑی کو روڈ پرنہیں لایا جاسکتا۔ 
اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے کارڈیلرز کو بھی سختی سے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ کسی بھی حالت میں گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی منتقلی سے قبل خریدار کو گاڑی حوالے نہ کی جائےـ
گاڑی پرانی ہویا نئی خریداری کے وقت لازمی ہے کہ اس کا ملکیتی کارڈ خریدار اپنے نام منتقل کرائے جس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ سابقہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرہونے والے چالان مکمل طورپر ادا کیے جائیں۔

شیئر: