Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر کا شاہ عبدالعزیزاونٹ میلے کا دورہ

اونٹ میلے کے ایوارڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں متعین جرمن سفیر اور ان کی بیگم نے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز اونٹ میلے کا دورہ کیا۔ جرمن سفارتخانے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر  دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق ویڈیو میں مملکت میں متعین جرمن سفیر اور ان کی بیگم کنگ عبدالعزیز اونٹ میلے کے منتظمین سے ملاقاتیں اور سعودی عرب کی مقامی معروف مصنوعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

جرمن سفیر اور انکی اہلیہ نے بادیہ نشینوں کی طرز زندگی کوسراہا(فوٹو، ٹوئٹر)

تصاویر میں جرمن سفیر اور ان کی بیگم صحرا میں ’عرب بیٹھک‘ کا لطف اٹھاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ انہیں اونٹوں کو چارہ دینا اور عرب مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اور میلے کے منتظمین سے اونٹوں کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی حاصل کیں۔  
کنگ عبدالعزیز اونٹوں کے میلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونٹ میلے کے ایوارڈ کی مالیت 250 ملین ریال تک بڑھا دی گئی ہے۔ مقابلے میں شریک اونٹ مسلسل 43 روز تک 70 سے زیادہ راونڈز میں حصہ لیں گے

شیئر: