Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی یکم جنوری سے شروع، روٹ جاری کردیا گیا

’70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 650 رائڈر ریلی میں شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب ڈاکار ریلی کا تیسرا سیزن یکم جنوری سے شروع ہونے والا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے روٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 650 رائڈر ریلی میں شریک ہوں گے۔
ڈاکار ریلی میں 430 مختلف قسم کی گاڑیاں اور بائک کے علاوہ ڈاکار کلاسیک کیٹگری میں 148 گاڑیاں شریک ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ڈاکار ریلی کا آغاز جدہ سے حائل کی طرف ہوگا جس میں رائڈر 815 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے حائل پہنچیں گے مگر یہ ریلی میں شامل نہیں ہوگا اور صرف تمہیدی مرحلہ ہوگا‘۔
’حائل میں ڈاکار ریلی کا مقابلہ شروع ہوگاجہاں وہ 8375 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے ریاض پہنچیں گے اور بعد ازاں وہاں روٹ کی پابندی کرتے ہوئے 14 جنوری کو جدہ پہنچیں گے‘۔
’ڈاکار ریلی مجموعی طورپر 12 مراحل میں طے ہوگی جس میں ہر مرحلے میں رائڈرز کو مختلف قسم کے جغرافیائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

شیئر: