Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں خراب موسم کے باعث بندرگاہیں عارضی طورپربند

خراب موسم کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
 مصری حکام نے بحرِ احمر اور بحیرہ روم کے ساحلوں پر واقع پانچ نئی مصری بندرگاہیں خراب موسم کی وجہ سے بند کردی ہیں۔ اس سے قبل ’اسکندریہ‘ اور’الدخیلہ‘ کی دو بندرگاہوں کو بھی خراب موسم کے باعث عارضی طورپر بند کردیا تھا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریڈ سی بندرگاہوں کی اتھارٹی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورتوفیق ، الزیتیات (سویس ) اور شرم الشیخ کی بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ چھوٹے بڑے تمام جہازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔  
دمیاط بندرگاہ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل ولید عوض نے دمیاط بندرگاہ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی بندرگاہ پرسرگرمیاں بحال کردی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)

ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم میں ٹھہراو آئے گا بندرگاہ کی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ کفر الشیخ کے گورنر جمال نورالدین نے کہا کہ برج البرلس میں الصید بندرگاہ آج تیسرے روز بھی بندرکھی جا رہی ہے۔ یہاں تیز ہوائیں اوراونچی لہریں مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں۔  
دوسری جانب قاہرہ سمیت مصر کے دیگر ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ غیر مستحکم موسم کی وجہ سے پروازوں کو مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔  

شیئر: