Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے دمام کے لیے سمندری کارگو کی سہولت

چین سے دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کے لیے کارگو کی نئی سروس کرنے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بندرگاہوں کی سعودی اتھارٹی (موانی ) نے یہ اعلان پیر کو بین الاقوامی سعودی جہاز راں کمپنی کے تعاون سے کیا ہے۔  
موانی کا کہنا ہے کہ نئی سروس سے دنیا بھر کی بندرگاہوں اور سعودی بندرگاہوں کے درمیان نئی سروس مضبوط ہوگی۔
لاجسٹک خدمات اور سمندری جہاز رانی کی صنعت میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ انٹرنیشنل لاجسٹک کی حیثیت سے مملکت کی حیثیت  مزید مستحکم ہو گی۔
 نئی سروس کی بدولت جنوبی اور وسطیٰ چین کی اہم بندرگاہیں خلیج عرب سے جڑ جائیں گی۔ دونوں علاقوں کے درمیان براہِ راست جہاز چلیں گے۔
پہلا جہاز 15 دسمبر کو چین سے روانہ ہوکر کنگ عبدالعزیز بندرگاہ دمام پہنچ چکا ہے۔ یہاں سے چینی بندرگاہ ننگبو تچوچان واپس روانہ ہو گیا ہے۔ اس سے چین اور سعودی عرب کے درمیان برآمدات میں سہولت پیدا ہو گی اور کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کی اہمیت پورے علاقے میں نمایاں شکل میں سامنے آئے گی۔  

شیئر: