Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں 31 دسمبر کو سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا

کنسرٹ کے حوالے سے ترکی آل الشیخ کا ٹوئٹ ’ٹرینڈ ‘ بن گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ 31 دسمبر 2021 کو ریاض سیزن میں عرب دنیا کے سب سے بڑے کنسرٹ کا افتتاح کریں گے ۔
اس حوالے سے کیا گیا ٹوئٹ کیا تھا  ٹرینڈ بن گیا ہے۔ یہ 2022 کا خوبصورت استقبالیہ بن جائے گا ۔ اسے ’ریاض تریو نائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترکی آل الشیخ نے ٹوئٹراکاونٹ پر تحریر کیا کہ کنسرٹ میں 13 گلوکار اور گلوکارائیں شرکت کریں گے۔

 عرب فنکاربڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

عظیم عرب گلوکار محمد عبدہ سرِ فہرست ہوں گے۔ ان کے علاوہ عبادی الجوھر ، عبداللہ الرویشد ، نوال الکویتیہ ، احلام ، ماجد المھندس ، نبیل شعیل ، اصالہ ، انغام ، اصیل ابوبکر ، علی بن محمد ، فھد الکبیسی، اسما لمنوربھی شامل ہوں گے ۔  
روتانامیوزیکل کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سالم الھندی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ہم کنسرٹ کےلیے پوری طرح سے تیار ہیں ‘ ۔  
آل الشیخ کے ٹوئٹ کے جواب میں دسیوں اہم شخصیتوں نے ٹوئٹ کی جس میں 31 دسمبر کے پروگرام کے حوالے سے اسے خوبصورت شب قرار دیا گیا۔  
 ایک ٹوئٹرصارف انغام نے ٹوئٹ کیا’ سال نو کی رات ہو گی۔ تمام ستارے ریاض سیزن میں آپ کے ساتھ نئے سال کا جشن منائیں گے‘۔  

شیئر: