Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وہ لمحہ جب میگا سٹار سٹیج پر آیا‘ ریاض سیزن میں ’دبنگ خان‘ کی ڈانس پرفارمنس

سلمان خان کی سعودی عرب میں یہ پہلی پرفارمنس ہے۔ فوٹو ریاض سیزن ٹوئٹر
 سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں بالی وڈ سٹار سلمان خان سمیت کئی اداکاروں نے سٹیج پر پہلی بار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
جمعے کی رات گئے سلمان خان اور شلپا شیٹی کے علاوہ دیگر بالی وڈ سٹارز نے مشہور گانوں پر ڈانس کیا۔
ریاض سیزن کے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی وڈ سٹارز کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کر کے لکھا گیا کہ ’بلیوارڈ پلس بالی وڈ سٹارز سے جگمگا رہا ہے۔ ہم ایک خاص لمحہ دیکھ رہے ہیں جب بالی وڈ سٹار سلمان خان اور ’دا بنگ‘ ٹور کے دیگر سٹارز شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔‘
ریاض سیزن کی ایک اور ٹویٹ میں سلمان خان سمیت تمام سٹارز کی ڈانس پرفارمنس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ایس کے نامی ٹوئٹر صارف نے سلمان خان کے سٹیج پر جلوہ گر ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ لمحہ جب سب سے بڑا میگا سٹار سٹیج پر آیا۔۔ کراؤڈ کو دیکھیں۔۔‘
بینگ آروہی نامی ٹوئٹر صارف نے پرفارمنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حقیقت میں اسے سٹارڈم میگا سٹار کہتے ہیں‘
ٹوئٹر صارف سوہانا نے لکھا کہ ’جس طرح سے شائقین میرے سلمان خان کے لیے چیخ رہے ہیں۔‘
ایک اور ٹوئٹر صارف نے کنسرٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈین سنیما کے مطابق 80 ہزار افراد نے سلمان خان کے کنسرٹ میں شرکت کی، یقیناً یہ انڈیا کے سب سے بڑے میگا سٹار ہیں۔
جمعے کو سعودی عرب پہنچنے پر سلمان خان نے شلپا شیٹی کے ہمراہ ریاض میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے مملکت میں فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: