Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 24 دسمبر: ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 180 روپے سے زائد ہو چکی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 178.13 روپے رہی۔
جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 238.71، آسٹریلین ڈالر 128.95, کینیڈین ڈالر 138.86، سعودی ریال 47.43، اماراتی درہم 48.49 472.47 اور کویتی دینار کی قدر 588.73 روپے رہی ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179.9 اور قیمت فروخت 181.3 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237، قیمت فروخت 239.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.95 اور قیمت فروخت 47.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 جب کہ قیمت فروخت 50 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں