Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: روزانہ ایک لاکھ افرادگلابوں کی نمائش دیکھنے آتے ہیں

طائف: طائف میں گلابوں کی نمائش میں روزانہ ایک لاکھ افراد آتے ہیں۔ یہ بات نمائش کی انتظامیہ نے المدینہ اخبار کو بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلابوں کی نمائش 3دن پہلے شروع ہوئی تھی اور اب تک نمائش دیکھنے والوں کی تعداد3لاکھ ہوچکی ہے۔ نمائش میں 44سے زیادہ دکانیں کھلی ہیں جہاں مزارعین گلاب فروخت کر رہے ہیں۔ نمائش دیکھنے والوں میں سعودی شہری اور تارکین بھی ہیں۔ نمائش میں طائف کے مشہور گلابوں کے علاوہ گلابوں کا خالص عطر بھی فروخت ہورہاہے۔ 
 
 

شیئر: