Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ’اومی کورون‘کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے

وائرس کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کےلیے بوسٹرڈوز ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ’اومی کرون‘ سے متاثرین کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز  لگوانا ضروری ہو گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو نئے کورونا وائرس سے متعلق تازہ صورتحال کے حوالے سے  پریس کانفرنس میں روشنی ڈالی۔
انہوں نے  مزید کہا کہ ہمارے یہاں مملکت میں اومی کرون وائرس کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ آئندہ مرحلے میں اومی کرون سے متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ 
العبد العالی نے کہا کہ وائرس کی نئی لہر کا مقابلہ عزم اور حوصلے سے کرنا ہوگا۔ ضروری ہے کہ سب لوگ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ 

اومی کورون سے محفوظ رہنے کےلیے ضوابط پرعمل کیاجائے (فوٹو، ٹوئٹر)

 عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان صحت نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سعودی عرب ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں کا سفر بے حد محفوظ ہے۔ مملکت کا نام ان ممالک کی فہرست میں بھی موجود ہے جہاں وبا سے صحت یافتگان کی تعداد بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے اور جن ملکوں نے وبا سے نمٹنےکے سلسلے میں مثالی انتظامات کیے۔  
العبد العالی نے اطمینان دلایا کہ سعودی عرب کے صحت حکام کورونا وائرس سے متاثرین اور صحت یافتگان کے حوالے سے جو اعداد و شمار جاری کر رہے ہیں وہ قطعاً درست ہیں۔
صحت حکام شفافیت سے کام لے رہے ہیں۔ اطمینان رکھیں کہ اگر متاثرین کی تعداد کم ہوئی تو اس کا تذکرہ بھی ہو گا اور اگر اعداد و شمار بڑھےتو ان کے اظہار میں بھی ادنیٰ جھجک سے کام نہیں لیا جائے گا۔  

شیئر: