Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین موسیقاروں کے فن کو نکھارنے کے لیے سیریز کا آغاز

ڈی جے ویوا ایک پروفیشنل ڈی جے ہے جن کا موسیقاروں کے لیے پیغام ہے کہ ان کا اپنا کام اور فن سامنے آنا چاہیے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
کھیلوں کا سازوسامان بنانے والی کمپنی ایڈیڈاس اوریجنلز نے سعودی عرب کی تفریحی کمپنی ایم ڈی ایل بیسٹ کے ساتھ خطے کی ابھرتی ہوئی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سیریز کا عنوان ’پلے گراؤنڈ پوسیبیلیٹیز‘ ہے۔ اس میں تین خواتین کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں ریاض میں ’ساؤنڈ سٹارم‘ موسیقی کے فیسٹیول میں حصہ لیا تھا۔
اس سیریز کی کہانی فنکاروں کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے کہ کیسے انہوں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کا پیغام کیا ہے۔
یہ تینوں خواتین موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
تمتم سعودی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں، وہ ریاض اور لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔
ڈی جے ویوا ایک پروفیشنل ڈی جے ہیں جن کا موسیقاروں کے لیے پیغام ہے کہ ان کا اپنا کام اور فن سامنے آنا چاہیے۔
سعودی عرب میں مقیم برڈ پرسن ڈی جے اور فلم ساز ہیں جن کا کہنا ہے کہ موسیقی لوگوں کے دلوں کو ایسے جوڑتی ہے جو الفاظ اور ایکشنز نہیں کر سکتے۔

شیئر: