Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان کا ’بگ بیش‘ ٹیم برسبن ہیٹ سے معاہدہ،پہلا میچ چھ جنوری کو

وہ اپنا پہلا میچ 6 جنوری کو کھیلیں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی بیٹسمین فخر زمان آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ برسبن ہیٹ کی جانب سے چھ جنوری کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلیں گے۔
جمعہ کو برسبن ہیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی ٹام ایبل ایک انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ پر اگلے تین میچز کے لیے فخر زمان کو سائن کیا جارہا ہے۔
فخر زمان نے اپنے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کیریئر میں اب تک 175 ٹی20 میچز کھیلے ہیں اور ان کا 132.96 کا سٹرائیک یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ وہ ایک جارحانہ بیٹسمین ہیں۔
پاکستانی بیٹسمین کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے برسبن ہیٹ کے کوچ کا کہنا تھا کہ ’اتنے شارٹ نوٹس پر فخر زمان کی کلاس کا کھلاڑی مل جانا اچھا احساس ہے۔‘
’فخر زمان ایک کلاسی کھلاڑی ہیں جنہیں اپنا کام بخوبی آتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ یہاں بھی ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔‘
فخرزمان کے علاہ دو پاکستان کھلاڑی شاداب خان اور حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کا حصہ ہیں۔
شاداب خان سڈنی سکسرز اور حارث رؤف میلبرن سٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
فخر زمان بگ بیش لیگ کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے حارث رؤف، احمد دانیال، محمد حسنین اور سید فریدون بھی اس لیگ میں کھیل چکے ہیں۔

شیئر: