Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون کا پاکستان کی طرف رُخ، پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری اور منی بجٹ سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
گذشتہ چند روز کے دوران ہونے والی اہم سرگرمیاں اس پورے سال کے آخری ہفتے میں سامنے آنی والی خبریں تھیں۔
ان میں پاکستان میں اومی کرون کے کیسز، ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری، منی بجٹ اور قومی ایئرلائن کی جانب سے ہندو یاتریوں کو پاکستان نہ لانا سرِ فہرست رہا۔

پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون ویریئنٹ نے پاکستان کا بھی رُخ کر لیا ہے۔
گذشتہ ہفتے ملک کے قومی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے

فائل فوٹو: روئٹرز 

پاکستان کی ’پہلی قومی سلامتی پالیسی‘ منظور

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اس پالیسی میں ریاست کی سمت طے گئی ہے جس میں انسانی تحفظ، اکنامک سکیورٹی اور پاکستان کے اندر امن و امان کی صورتحال اور خطے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات پالیسی کا اہم جزو ہیں۔‘ 
مزید پڑھیے

منی بجٹ پیش

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور ہنگامی آرائی کی گئی۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیے

فائل فوٹو: اے ایف پی

انڈیا سے ہندو یاتریوں کے لیے پی آئی اے کی پرواز کیوں منسوخ ہوئی؟

انڈیا کی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی انڈیا سے پاکستان کے لیے ہندو یاتریوں کی خصوصی پرواز کو روک دیا ہے۔ 
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق 31 دسمبر کی صبح دہلی سے پشاور آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی پی کے 6271  اجازت نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے

شیئر: