Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت نامے کے بعد بس ٹکٹ خریدنا ضروری ہے؟

ٹکٹ نہ خریدنے پر اجازت نامہ موثر رہے گا- (فوٹو عاجل)
وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام کے زائرین اور عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی مشکل آسان کر دی- 
پوچھا جا رہا تھا کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہیں، آیا اس کے بغیر اجازت نامہ موثر رہے گا یا نہیں؟
وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ عمرہ اور زیارت کے لیے  آنے والوں کو حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں- جس کا دل چاہے خریدے اور جو خریدنا نہ چاہتا ہو اس پر کوئی پابندی نہیں؟
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے  ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی جانب سے کثیر تعداد میں یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے یا اس کے بغیر ہی عمرہ، نماز اور طواف کے اجازت نامے موثر ہوں گے-
وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ حرم شٹل سروس کے ٹکٹ دو طرح سے خریدے جاسکتے ہیں- ایک تو اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست حاصل کیے جاسکتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اعتمرنا ایپ پر ’حجز خدمہ‘ (سروس کی بکنگ) والے خانے کو پش کیا جائے- پھر ’خدمات النقل‘ (ٹرانسپورٹ سروسز) کا رخ کیا جائے- اس کے بعد کدی یا جمرات بس سٹینڈ کی نشاندہی کی جائے- اس کے بعد ٹکٹوں کی تعداد متعین کی جائے اور آخر میں ٹکٹوں کی قیمت ادا کردی جائے-
ٹکٹ حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ طواف، نماز یا عمرے کے لیے حرم شریف کا رخ کرنے والا کدی یا جمرات بس سٹینڈ پہنچنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ یا کیش کی صورت میں سٹینڈ پر موجود کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کرلے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: