Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ سکولوں میں آن لائن درخواستیں کب سے؟

یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی- (فوٹو عاجل)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ منگل یکم جمادی الثانی 1443ھ مطابق  4 جنوری 2022 سے مملکت کے تمام علاقوں میں خواتین و حضرات ابشر کے ذریعے ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے آن لائن درخواستیں دے سکیں گے- یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے آن لائن درخواست پیش کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے-
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواست دینے کے خواہش مند افراد ابشر پر جائیں- اس پر ’مواعید‘ (اپائنٹمنٹ) سروس کا انتخاب کریں- پھر ’المرور‘ (ٹریفک) کا انتخاب کریں- اس کے بعد ریزرویشن کے لیے (حجز موعد) کو پش کریں- آخر میں ڈرائیونگ سکھانے والے سکولوں میں ٹرینگ کا انتخاب کیا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: