Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹھارہ برس میں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرائط کا اعلان کیا ہے (فوٹو: شوشل میڈیا)
سعودی محکمہ ٹریفک نے 18 برس کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرائط کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر محکمے سے دریافت کیا تھا کہ  17 برس کی عمر کو پہنچ جانے والوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی شرائط کیا ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ۔ ’ اٹھارہ برس کی عمر مکمل ہونی چاہیے،چھ عدد تصاویر، طبی معائنے کی رپورٹ اور ڈرائیونگ سکھانے والے سکول کے لیے درخواست دی جائے۔‘

لائیسنس کے لیے ڈرائیونگ سکول کو درخواست دینا لازمی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی ٹریفک قانون کی دفعہ 36 کے لائحہ عمل میں وضاحت کی گئی ہے کہ جو شخص نجی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتا ہو اس کی عمر 18 برس اور ہیوی گاڑی کے لائسنس کے لیے 20 برس عمر ہونا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اسے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ آنکھوں کا معائنہ بھی کرانا ہوگا۔ ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ کورس مکمل کرنے کے بعد گاڑی چلانے کا امتحان بھی پاس کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے نجی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی ضروری شرائط جاری کی تھیں۔
اس امر پر زور دیا گیا تھا کہ نجی ڈرائیونگ لائسنس کا امیدوار نشہ آور اشیا کے کسی مقدمے میں مجرم ثابت نہ ہوا ہو۔
محکمہ ٹریفک نے نجی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی ایک شرط یہ بھی بتائی ہے کہ امیدوار ڈرائیونگ کی راہ میں حائل معذوری اور امراض سے پاک ہو۔ ڈرائیونگ لائسنس کی مقررہ فیس ادا کرے۔
اگر اس نے ڈرائیونگ لائسنس باقاعدہ طور پر حاصل کرنے سے قبل ٹریفک قانون کی کوئی خلاف ورزی کی ہو تو اس کا جرمانہ بھی اسے ادا کرنا ہوگا۔
 

شیئر: