Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بلدیہ کی کارروائیاں، 6 دکانیں سیل

تفتیشی ٹیموں نے 77 دکانوں کو انتباہی نوٹس جاری کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 کاروباری ادارے سیل کردیے جبکہ 77 خلاف ورزیاں ریکارڈ  کی گئیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کی شراکت سے 1261 تفتیشی دورے کیے-
انہوں نے خطے کے تجارتی مراکز، بازاروں اور سامان فروشوں کے یہاں پہنچ کر کورونا ایس او پیز کی پابندی کا ماحول دیکھا- خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد 6 کاروباری ادارے سیل کردیے- 
الشرقیہ میونسپلٹی نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ بھی تجارتی مراکز، بازاروں اور سامان فروشوں کے یہاں چھاپے مارے جاتے رہیں گے- 
الشرقیہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کسی بازار یا تجارتی مرکز یا دکان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نوٹ کرے وہ فوری طور پر 940 پر رابطہ کرکے مطلع کریں- 

شیئر: