Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹاپے کے شکار سعودی شہری کی علاج کے لیے اپیل

موٹاپے کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 الجوف ریجن میں موٹاپے کا شکار سعودی شہری ناصر کا کہنا ہے کہ زائد وزن کی وجہ سے چلنا پھرنا تو دور کی بات ہے درست طریقے سے حرکت کرنا بھی ان کے لیے محال ہے۔
ناصر گزشتہ 12 برس سے صاحب فراش ہے۔ ابتدا میں کافی علاج کرایا مگرکوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد علاج کرنا چھوڑ دیا۔ سعودی شہری ناصر نے الاخباریہ چینل کے ذریعے وزارت صحت  سے اپیل کی ہے کہ وہ علاج کے لیے ان کی مدد کریں تاکہ اس مشکل سے نجات حاصل کی جاسکے۔
اخبار 24 نے الاخباریہ ٹی وی چینل کے پروگرام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 250 کلو گرام سے زائد وزنی ناصر نے اپنی مشکل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گھرانہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے جن کی کفالت حکومت کی جانب سے ملنے والے خصوصی فنڈ سے کی جاتی ہے۔
موٹاپے کا شکار ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ’وزارت صحت سے اپیل ہے کہ میری حالت کو دیکھتے ہوئے علاج پر خصوصی توجہ دیں تاکہ میں بھی عام افراد کی طرح زندگی گزار سکوں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’12 برس ہو چکے ہیں گھر سے قدم باہر نکالے ہوئے۔ گھر سے باہر تو کیا کمرے سے باہر نکلنا بھی دشوار ہے۔‘

شیئر: