کتنے سعودی شہری ماہی گیری کے پیشے سے منسلک ہوئے؟
2300 سعودی ماہی گیری کی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں- (فوٹو العربیہ)
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ماہی گیری کا پیشہ 43 فیصد تک مقامی شہریوں کے ہاتھ میں آگیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ ماہی گیری کے پیشے نے کئی بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں جو یہ ہیں-
1577 سعودیوں نے ماہی گیری کے شعبے میں اندراج کرالیا- جس سے ان کا تناسب 43 فیصد تک پہنچ گیا-
2300 سعودی ماہی گیری کی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں جلد ہی مارکیٹ کا حصہ بن جائیں گے-
سعودیوں کو 168 ماہی گیری کشتیاں اور 100 سپیشل ٹرانسپورٹ گاڑیاں ماہی گیری کے لیے فراہم کردی گئیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں