Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قونصلر افیئر کے نائب وزیر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر، سعودی وزارت خارجہ)
سعودی سیکریٹری خارجہ برائے قونصلر امور تمیم الدوسری سے مملکت میں متعین پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ملاقات کی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ  دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ تفصیل کے مطابق سعودی سیکریٹری خارجہ برائے قونصلر امور اور پاکستانی سفیر نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: