Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزیر اسلامی امور کی شیخ عثمان طٰہ اور ڈاکٹر قروی کو مبارکباد

شہریت کے فیصلے کو اپنے لیے قیادت کی طرف سے عظیم تمغہ قرار دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے قرآن کریم کے عالمی شہرت یافتہ خوش نویس ڈاکٹر عثمان طٰہ اور کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن میں القرآن سٹڈیز کے سکالرڈاکٹر امیر بن احمد قروی کو سعودی شہریت ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے- آل الشیخ کنگ فہد کمپلیکس کے سربراہ اعلیٰ بھی ہیں- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے ڈاکٹر عثمان طہ اور ڈاکٹر امیر بن احمد قروی کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں دین اسلام، بادشاہ اور وطن عزیز سعودی عرب کی خدمت کرتے رہیں گے- 
انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، علما اور دانشوروں کو بے حد عزیز رکھتے ہیں- آپ دونوں کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ علم اور علما کا احترام اور ان کے لیے قدرو منزلت کا اظہار ہے- 
ڈاکٹر عثمان طہ نے سعودی شہریت کے فیصلے کو اپنے لیے قیادت کی طرف سے عظیم تمغہ قرار دیا-   
ڈاکٹر امیر قروی نے شہریت عطا کیے جانے پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

شیئر: