Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب افراد بھی فوری ویکسین لگوائیں: ترجمان وزارت صحت

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا اب تک کورونا ویکسین کی 43.5 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں- (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد صحتی یا توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا جلد از جلد اہتمام کریں۔
سبق، اخبار 24 اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ جو لوگ کورونا کے مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں وہ فوری طور پر ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا اہتمام کریں اور توکلنا میں اپنا سٹیٹس ’محصن‘ کرائیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سے مملکت بھر میں توکلنا پر جن لوگوں کا سٹیٹس ’محصن‘ نہیں ہوا انہیں کسی بھی سرکاری و نجی ادارے، مارکیٹوں، تجارتی مراکز میں داخلے اور ٹرانسپورٹ  استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں سے مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے اور کورونا اتنی آسانی سے اثر انداز نہیں ہوتا کیونکہ دونوں خوراکوں سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا ویکسین کی 43.5 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں جس میں 23.66 ملین پہلی اور 19.8 ملین دوسری خوراک ہے- اسی 1.670 ملین بوڑھے افراد کو کورونا کی خوراکیں دی جا چکی ہیں-
ترجمان کا کنہا تھا کہ جیسا کہ ہم ماضی میں کورونا ویکسین کے حوالے سے کامیاب رہے ہیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم اس حوالے سے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
 کورونا کی بدلتی صورتحال کے  لیے ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی جائیں تب ہی معاشرے میں کورونا کا مرض ختم یا کم ہوسکے گا۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نےکہا کہ کورونا ویکسین ہی اس وقت سب سے اہم ہے جن افراد نے اب تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کیں وہ فوری طور پر صحتی اور توکلنا ایپ کے ذریعے وقت لیں اور ویکسین جلد ازجلد لگوا کرمعمولات زندگی کی واپسی میں اہم کردارادا کریں۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی دو لاکھ 48 ہزارخوراکیں دی گئی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: