Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد خوراکیں

ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع ہوا تھا (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں-
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 120 خوراکیں دی جاچکی ہیں جن میں 23.8 ملین پہلی اور 20.4 ملین دوسری خوراکیں شامل ہیں- اسی طرح 1.68 ملین بڑی عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین کی خوراکیں اب تک دی گئی ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین کی  ایک لاکھ 55 ہزار خوراکیں دی گئیں-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز  18  فروری 2021 کو ہواـ جس کے تحت مملکت کے  تمام علاقوں میں بڑی تعداد میں ویکسین سینٹر کھولے گئے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: