Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعہ کے روز جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 850 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 124750 روہے ہو گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 729 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 106953 روپے ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1821 ڈالر فی اونس رہی ہے۔

شیئر: