Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو سمیت متعدد زبانوں پرعبور رکھنے والا سعودی نوجوان

مکہ میں فلاحی تنظیموں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے رہائشی  سعودی نوجوان محمد بخش کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمان کی  خدمت کر کے قلبی و روحانی سکون ملتا ہے۔ مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی رضا کارانہ خدمت کرنے کی وجہ سے متعدد زبانوں پر بھی عبور حاصل ہو گیا۔
عاجل نیوزکے مطابق محمد بخش اردو سمیت متعدد زبانوں پرعبوررکھتے ہیں وہ یونیورسٹی میں صحت عامہ کے طالب علم ہیں۔ فارغ وقت میں مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی خدمت میں اپنا وقت گزراتے ہیں۔
محمد بخش نے بتایا کہ وہ اردو، انگلش، انڈونیشی اور بنگالی روانی سے بولتے ہیں جبکہ فرانسیسی زبان کافی حد تک سیکھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف زبانوں سے واقفیت کی وجہ سے کام میں کافی سہولت ہوتی ہے خواہ وہ روزگار ہو یا رضاکارانہ کام۔ مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے لوگوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس لیے یہاں رہتے ہوئے مختلف زبانوں سے واقفیت کافی آسانی پیدا کر دیتی ہے. علاوہ ازیں رضاکارانہ کام بھی بہتر طریقے سے انجام دیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے محمد بخش مختلف اداروں کے ساتھ رضاکارانہ طور پربھی خدمات انجام دیتے ہیں جن میں ہلال الاحمر، السلام سوسائٹی برائے امداد و تلاش، انا صحی نامی فلاحی تنظیم شامل ہے۔
وہ کافی عرصہ سے مکہ مکرمہ کی معروف فلاحی تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں جو حج وعمرہ سیزن میں مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین و عازمین حج کی خدمت کےلیے پیش پیش رہتے ہیں۔

شیئر: