Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم، ڈاکار ریلی اور صحرا میں ژالہ باری سمیت گزشتہ ہفتے کی منتخب تصاویر

روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم شروع
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کرادیا- انتظامیہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کررہی ہے-
 

ساتویں جازان شہد میلے کاآغاز
ساتویں جازان شہد میلے کا آغاز ’العیدابی‘ کمشنری میں کیا گیا۔ میلے میں 15 سے زائد اقسام کے علاقائی شہد شائقین کے لیے رکھے گئے ہیں۔
 

ڈاکار ریلی اختتام پذیر
ڈاکار ریلی میں کار سوار ریت کے ٹیلوں کو عبور کررہے ہیں ۔ قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی 2022 کا ٹائٹل جمعے کو اپنے نام کیا  جبکہ سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے ۔  
 

دمام میں جمالیاتی مجسمہ عربی رسم الخط سے مزین
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے دمام میں واقع جمالیاتی مجسمے کوعربی رسم الخط سے مزین کر دیا ہے ۔
 

نعیریہ میلے میں ایک لاکھ سے زائد سیاح شریک
نعیریہ میلے میں ایک لاکھ سے زیادہ سیاح نے شرکت کی ہے جہاں سعودی تہذیب و ثقافت کے مختلف رنگ دکھائے جا رہے ہیں ۔
 

عسیر میں منعقد عرب کا لوک تہوار قمم
عسیر میں سعودی عرب کے لوک تہوار قمم فیسٹیول میں ایسے قدیم روایتی فنون پیش کئے جاتے ہیں جوعسیر ریجن کے پہاڑی علاقے کی خاص روایات ہیں۔قمم کا لفظ بلندیوں یا چوٹیوں کے معنی میں آتا ہے، سعودی عرب کے جنوب مغرب میں بلند ترین پہاڑ اورچوٹیاں موجود ہیں اسی مناسبت سے فیسٹیول کو اس خاص نام کی شناخت دی گئی ہے۔
 

صحرا میں ژالہ باری سے سفید چادر تن گئی
مدینہ منورہ ریجن کی بدر کمشنری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد صحرا میں برف کی سفید چادر تن گئی ہے۔

 

شیئر: