Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج میں نرسری اور کنڈر گارٹن کے بچوں کی بسوں اور سکولوں کو سجا دیا گیا

صحت ضوابط کے حوالے سے اساتذہ کو بریفنگ دی جارہی ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے 23 جنوری سے مملکت کے تمام علاقوں میں پرائمری اور کنڈر گارٹن کے طلبا کو سکولوں کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا پابند بنایا ہے اس حوالے سے مملکت بھر کے سکولوں میں تیاریاں عروج پر ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے  منظور شدہ ادارے وقایہ اور وزارت تعلیم اس حوالے سے ایک دوسرے سے تال میل کیے ہوئے ہیں اور طلبا کی واپسی اور کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے متعدد معاملات کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں-

سکولوں میں تیاریاں مکمل ہیں- (فوٹو: عاجل)

دوسری جانب الافلاج کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پرائمری اور کنڈر گارٹن کی سطح کے  58 سکولوں اور 96 سکول بسوں کی تیاری مکمل کرلی ہے تاکہ آئندہ اتوار سے طلبہ کی بڑی تعداد میں حاضری کو یقینی بنایا جا سکے-
الافلاج کی سکولوں نے اساتذہ کو بھی کورونا ایس او پیز کے بارے میں بریفنگ دینا شروع کر دی ہے اور بسوں میں طلبا کے آنے جانے  کے حوالے سے بھی معاملات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے-
دوسری جانب الافلاج ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد المغیرہ نے کہا کہ ان کے معاونین نے تمام سکولوں کے دورے مکمل کرلیے ہیں اور صحت ضوابط کے حوالے سے اپنی رپورٹوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: