Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار غیرقانونی تارکین کو سفری سہولت دینے پر غیرملکی گرفتار

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش اور سفر فراہم کرنا جرم ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ میں امن عامہ فورس کے میڈیا ڈائریکٹر کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ جازان میں غیر قانونی طور پر مقیم چار خواتین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
ایس پی اے کے مطابق احمد الطویان نے کہا ہے کہ جازان کے علاقے الدایر میں گشت کرنے والی ٹیم نے ایک غیرملکی کی گاڑی کو روکا جس کی کار میں چار صومالی خواتین سوار تھیں- جب تفتیش کی گئی تو خواتین کے پاس مملکت میں رہنے کے حوالے سے کوئی دستاویز نہیں تھی۔ ان خواتین کو گرفتار کر کے انہیں سفر کی سہولت فراہم کرنے والے صومالی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
الطویان نے بتایا کہ تمام لوگوں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن اور مجاز اتھارٹیز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں کسی بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کرنا ممنوع ہے اور اس حوالے  سے سزا اور جرمانہ مقرر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: