Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی کے باعث تبوک میں سکولوں کا آغاز 9 بجے سے

فیصلے کا نفاذ پیر سے جمعرات تک ہوگا جس میں اسمبلی کو بھی معطل کیا گیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
تبوک شہر اور اس کے تمام ملحقہ علاقوں میں سکولوں کا آغاز صبح 9 سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’پورے ریجن میں سردی کی شدید لہر ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’فیصلے کا نفاذ آج پیر سے جمعرات تک ہوگا جس میں اسمبلی کو بھی معطل کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک شہر کے علاوہ ماتحت تمام قریوں اور دیہی مراکز، حقل کمشنری اور ماتحت علاقے، تیما کمشنری اور اس کے ماتحت علاقے اور الوجہ کمشنری اور اس کے ماتحت علاقوں میں فیصلے کا نفاذ ہوگا‘۔
واضح رہے کہ تبوک سمیت شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر ہے جہاں لوز پہاڑ پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شیئر: