Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئیں

اب تک 5.2 ملین بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 39 لاکھ 17 ہزار 899 خوراکیں دی جاچکی ہیں- جس میں  5.2 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں-
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 25.2 ملین کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 23.46 ملین دوسری خوراک اب تک دی جاچکی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 1.927 معمر افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں اب تک دی گئی ہیں-
واضح رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ  17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو شروع  ہوا تھا- اسی طرح بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر  2021 کو ہوا تھا-
یاد رہے کہ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 5 سے گیارہ  سال کے بچوں کے لیے ویکسین دستیاب ہے- توکلنا اور صحتی  ایپ کے ذریعے وقت لے کر جلد ازجلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کی جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: