Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی لہر کے باعث الجوف میں سکول 9 بجے کھلیں گے

’الجوف ریجن کے تمام سرکاری اور نجی سکول آج سے جمعرات تک نئے جدول پر عمل کریں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سردی شدید لہر کے باعث الجوف میں تمام سکولوں میں تدریس کا آغاز صبح 9 تک موخر کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم الجوف نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’سردی کی شدید لہر کے باعث طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے لیے سکولوں کے وقت کو موخر کیا گیا ہے‘۔
’الجوف ریجن کے تمام سرکاری اور نجی سکول آج سے جمعرات تک نئے جدول پر عمل کریں گے‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’طلبہ کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلی بھی معطل کی جارہی ہے‘۔

شیئر: