Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘: ’ٹیلی پرامپٹر وزیراعظم‘ مودی کو ایسے مشورے کیوں؟

تقریر کے دوران خاموش ہوجانے پر انہیں صارفین ’ٹیلی پرامٹر وزیراعظم قرار دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جس کی وجہ پیر کو ان کی ’ورلڈ اکنامک فورم‘ میں کی جانے والی تقریر تھی۔
’ورلڈ اکنامک فورم‘ کا ورچوئل اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وزیراعظم نریندر مودی اپنی تقریر شروع کرنے کے چند منٹ بعد خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے بائیں جانب دیکھتے ہیں اور کچھ الفاط بولنے کے بعد دوبارہ خاموش ہو جاتے ہیں۔
کچھ دیر بعد پھر مودی اپنے کان میں ہیڈ فون لگا لیتے ہیں۔ تقریر کے دوران اچانک خاموش ہو جانے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
ٹوئٹر صارفین کا دعویٰ ہے کہ تقریر کے دوران انڈین وزیراعظم کا ’ٹیلی پرامپٹر‘ خراب ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں تقریر روکنا پڑی۔
ونود کاپری نے ہندی زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’افسوس کی بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹیلی پرامپٹر خراب ہوا، نریندر مودی کے منہ سے ایک لفظ نہ نکل سکا اور اس کے بعد ان کا ہکلانا مزید دردناک ہے۔‘
انڈین کانگرس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیلی پرامٹر پر ایسا جھوٹ نہ سن سکا۔‘

ٹوئٹر پر وزیراعظم مودی کو ’ٹیلی پرامپٹر وزیراعظم‘ قرار دیا گیا اور یہ اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی ہے۔
’بیبن‘ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’اقوام متحدہ نے مسٹر مودی کو دنیا کا بہترین ٹیلی پرامپٹر وزیراعظم قرار دے دیا ہے۔‘

انڈین صحافی روہینی سنگھ کو انڈین وزیراعظم کی ویڈیو نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی یاد دلا دی۔

روہینی نے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے۔‘

شیئر: