Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس، امارات حملے کی مذمت

سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی کی سربراہی میں منگل کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں انسانی کلوننگ پروگرام کو روکنےکےعلاوہ خلیجی تعاون کونسل کے مابین امن عامہ کے امور کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کرنے سمیت مختلف زیر بحث معاملات پر فیصلے صادر کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں مملکت اورخلیجی ریاستوں کے مابین سیکیورٹی مقاصد کے حوالے سے ذاتی ڈیٹا اورمعلومات کے تبادلے و تحفظ کے لیے باہمی تعاون کےمعاہدے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ یا انکے مقرر کردہ نمائندے، وزیر عدل یا ان کے مقرر کردہ نمائندے کو یہ اختیاردیا گیا کہ وہ ’انسانی کوننگ‘ کے پروگرام کو روکنے کے لیے عرب کنونشن کی جانب سے تیار کردہ معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد اس پردستخط کریں۔
کابینہ اجلاس میں ابوظبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہونے والی دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے برادر ملک امارات کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کی گئی، ساتھ ہی اس امر کی یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ سعودی عرب ہمیشہ امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔
قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹرماجد بن عبداللہ القصبی نے کابینہ اجلاس کی کارروائی اور کیے جانےوالےفیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں مختلف حوالوں سے رونما ہونے والے واقعات پرمشتمل رپورٹس پیش کی گئیں جن کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امارات ہوائی اڈے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی کہ سعودی عرب اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
امارات کے امن و امان کوکسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے اس امرکی بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ یمن میں جائز وآئینی حکومت کی سپورٹ اور قائم اتحادی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
کابینہ کے اجلاس میں محکمہ کسٹم و زکوۃ و ٹیکس کی جانب سےمنشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور معاشرے کو اس کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رکھنے کے لیےکی جانے والی کوششوں و کارکردگی کو سراہا گیا۔
 اجلاس میں پیش کیے جانے والے مختلف امورپرفیصلے کیے گئے جن میں وزیرکھیل یا انکے مقرر کردہ نمائندے کو اس امر کا اختیاردیا گیا کہ وہ برطانوی وزارت کے ساتھ اس میدان میں تعاون کے حوالے سے مشترکہ منصوبے مرتب کریں۔
وزیر سیاحت یا انکے مقرر کردہ نمائندے کو اس امر کا اختیار دیا گیا کہ وہ جمہوریہ سیشلزکے ساتھ باہمی سیاحت کے فروغ کےلیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے مشترکہ معاہدے کریں۔
سعودی عرب اور جمہوریہ کینیا کے مابین بھی سیاحت کے فروغ کےلیے مفاہمتی یاداشتکی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ و زکوۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین یا انکے مقرر کردہ نمائندے کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ سعودی عرب اور جاپان کے مابین کسٹم امورمیں تعاون کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ بندی پروگرام پراتفاق کریں۔
سعودی عرب اور امارات کی سول ایوی ایشن کے مابین ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کی یاداشت کی منظوری دی گئی۔
عربی چیتے کی نایاب ہوتی ہوئی نسل کو بچانے کےلیے ہربرس 10 فروری کادن ’عربی چیتے ‘ کے حوالے سے مقرر کیا گیا تاکہ اس کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے۔

شیئر: