Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امیون‘ افراد کورونا میں مبتلا شخص سے ملاقات پر کیا کریں؟

شدید علامات ظاہرہونے پرکورونا ٹیسٹ کرایا جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ویکسین یافتہ نہ ہوں اورکورونا وائرس میں مبتلا افراد یا فرد سے ملاقات کریں توانہیں چاہیے کہ وہ فوری طورپراپنا طبی معائنہ کرائیں اورملنے والی ہدایات پرعمل کریں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری انفوگراف کے حوالے سےمزید کہا ہے کہ ایسےافراد جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہے اوروہ کسی ایسے فرد یا افراد سے ملاقات کرتے ہیں جو کورونا وائرس میں مبتلا ہوں اس صورت میں انہیں چاہئے کہ وہ احتیاط کے طورپراپنا جائزہ لیں۔
ایسے امیون افراد جو کورونا وائرس میں مبتلا شخص سے ملاقات کرچکے ہوں اورانہیں سانس لینے میں شدید تکلیف، بخاراور کھانسی ہواس صورت میں انہیں چاہیے کہ وہ ’تطمن‘ کلینک میں جاکراپنا چیک اپ کرائیں تاہم اگروہ مذکورہ معمولی علامات سے گزررہے ہوں تو وہ گھر پر ہی اپنا چیک اپ کریں ساتھ ہی وزارت صحت کے ٹول فری نمبر937 پررابطہ کرکے احتیاطی ہدایات حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اگرکسی کنفرم کیس سے ملیں مگروہ خود میں کورونا کی ظاہری علامات نہ پائیں توبھی انہیں چاہیے کہ وہ 5 دن تک ہاؤس آئسولیٹ ہوں اور پانچویں دن وہ ’تاکد‘ کلینک میں جاکراپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں اگررزلٹ مثبت آئے تو ہاؤس آئسولیشن اختیارکریں ساتھ ہی مقررہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے جلد ازجلد ویکسین کا کورس مکمل کریں۔

شیئر: