Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں سعودی کے قاتل شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کردی تھی- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر الجوف ریجن میں عمل درآمدکردیا گیا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الجوف ریجن میں سعودی شہری احمد بن دحام بن محمد المطر نے اپنے ہموطن سعود بن مجارد بن سالم الشراری کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا تھا-
وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے مذکورہ شہری کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف تمام شواہد جمع کرکے عدالت میں پیش کیے-
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر احمد بن دحام بن محمد المطرکو موت کی سزا سنادی گئی تھی- مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کورٹ اوربعدازاں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں سابق عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزا کی توثیق کردی تھی۔ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا جسے منگل کو الجوف میں نافذ کردیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: