Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کوسٹ گارڈ نے سری لنکا اور فلپائن کے ملاحوں کو بچالیا

متاثرہ تمام افراد ہسپتال میں ہیں- (فوٹو: سعودی کوسٹ گارڈ ٹوئٹر)
جازان میں کوسٹ گارڈ نے بحیرہ احمر کے سمندر میں 2 ملاحوں کو بچا لیا ہے- کوسٹ گارڈز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے وڈیو بھی جاری کی ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے ایک جہاز جس پر لائبیریا کا جھنڈا لہرا رہا تھا، اس کے سری لنکن ملاح کو جو زخمی تھا بچا لیا-
ٹیم نے مارشل جزائر کا جھنڈا لگے ہوئے ایک جہاز کے فلپائنی ملاح کو بھی فوری مداخلت کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچالیا-
سعودی کوسٹ گارڈز نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جازان کے سپورٹس سٹیڈیم کے ساحل پر ڈوبنے والے 4 افراد کو بھی بچالیا گیا ہے-
کوسٹ گارڈز نے مزید کہا کہ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت اب تسلی بخش ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: