Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی کے ہم وطن قاتل کو بدھ کو نجران میں موت کی سزا دے دی گئی-
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری عبداللہ بن محمد بن علی المری کا سعود بن یوسف بن علی ھمامی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا اور بات قتل تک پہنچ گئی- اس نے چھریوں سے وار کرکے سعود بن یوسف کو قتل کردیا تھا-
وزارت داخلہ کے مطابق عبداللہ بن محمد بن علی المری قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا- سیکیورٹی حکام نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا- ملزم سے تفتیش کی گئی اور تمام شواہد جمع کرکے عدالت کے حوالے کردیا-
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عبداللہ بن محمد بن علی المری کو موت کی سزا سنادی تھی- مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کورٹ اور بعد ازیں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سابق عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزا کی توثیق کردی-
آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا جسے بدھ کو نجران میں نافذ کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: