Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنا یاری: ’سمجھ ایک لفظ نہیں آیا لیکن موسیقی نے باندھے رکھا‘

اس سے قبل کوک سٹوڈیو کے ’تو جھوم‘ کو بھی شائقین نے بہت پسند کیا تھا (فوٹو: کوک سٹوڈیو)
کوک سٹوڈیو ’ساؤنڈ آف نیشن‘ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے روایتی اور ثقافتی گلوکاروں کو بلایا گیا ہے۔
اس کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی موسیقی کو دنیا بھر میں سنا اور پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
کوک سٹوڈیو کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ کو سننے والوں نے بہت پسند کیا جس کے بعد کوک سٹوڈیو کے دوسرے گانے ’کنا یاری‘ کو بھی لوک موسیقی اور ہپ ہاپ کے امتزاج کی وجہ سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
کوک سٹوڈیو کے نئے گانے ’کنا یاری‘ کو سننے والے گانے کے مختلف پہلوؤں پر تبصرے کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
بلوچستان کی جاجی خان آرٹسٹ اکیڈمی سے میوزک کی تعلیم حاصل کرنے والے عبدالواہاب بگٹی نے ’کنا یاری‘ کے ابتدا میں پرفارم کیا جس کے بعد کیفی خلیل گاتے ہیں۔ حجابی گرل ایوا  بھی ریپ میوزک کے ساتھ نظر آتی ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا پر ’کنا یاری‘ گانے پر تبصرے کیے جا رہے ہیں، وہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی گانے کی تعریف کی۔

ٹوئٹر صارف طلعت اسلم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کنا یاری اپنے ذہن سے نہیں نکال پا رہا۔‘

اس کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ ‘کیونکہ یہ ہے ہی اتنا اچھا۔‘
ٹوئٹر صارف مریم کوک سٹوڈیو کا دوسرا گانا سننے کے بعد کہتی ہیں کہ ’اس سال کوک سٹوڈیو بہت مختلف، حیران کن اور تخلیقی ہے۔ شاعری، میوزک اور کمپوزیشن ہر چیر بہترین ہے۔ ذوالفقار خان آپ ایک استاد ہیں۔‘

اسی طرح رابعہ نامی صارف نے گانا سننے کے بعد جو پہلا کام کیا اس حوالے سے لکھا کہ ’میں نے پہلا گانا سننے کے بعد یہ دیکھنے ٹوئٹر پر گئی کہ کیا لوگ ٹیلنٹ کے اس بھرپور مظاہرے کو اچھے طریقے سے منا رہے ہیں؟‘

ایک اور صارف محمد جنید طارق نے لکھا کہ ’کوک سٹوڈیو واپس آگیا! کنا یاری ماڈرن ریپ اور فوک کا امتزاج ہے۔‘

ابصار نامی صارف نے لکھا کہ ’کوک سٹوڈیو کا سیزن 14 گیم چینجر لگ رہا ہے۔‘

جنید عبدالواحد نے لکھا کہ ’انہیں اردو میں بھی سب ٹائٹلز دینے چاہیے تھے۔ اگرچہ اس کا ایک لفظ بھی سمجھ نہیں آیا لیکن موسیقی نے باندھے رکھا۔‘

شیئر: