Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹائم لائنز پر صنم ماروی کا انبھول: 'لفظ میرا ساتھ چھوڑ گئے'

صنم ماروی کی میوزک شو میں یہ دوسری پیشکش ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں مقبول میوزک شوز میں سے ایک 'کوک سٹوڈیو' کی 2020 کی آخری قسط ریلیز کی گئی تو صنم ماروی کے گائے گئے 'انبھول' بوہیمیا کے ریپ سمیت اعزاز سہیل کے کلاسیکل ٹریک کے چرچے سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نمایاں رہے۔
معاملہ یہیں تک محدود نہیں رہا بلکہ بوہیمیا نے ریپ میوزک پیش کیا تو ’سنیو مجھ سے دلبر پیارے میری یہ داستاں‘ کے ابتدائیے سے لے کر اختتام تک سننے اور دیکھنے والے اپنی توجہ اسی پر مرکوز کیے رہے۔
آٹھ منٹ سے کچھ زائد دورانیے پر مشتمل صنم ماروی کے گانے کی ویڈیو اور اس سے متعلق تبصرہ کرنے والے صارفین نے 'کوک سٹوڈیو 2020' میں گلوکارہ کے گائے گئے دوسرے گانے سے متعلق اپنی دلچسپی اور جذبات کا اظہار کیا تو میوزک شو کی پوری ٹیم کو بھی خوب سراہا۔
 
صوفی میوزک کے نیم کلاسیکل گانے 'انبھول' میں عشق کے حقیقی معانی اور دل ٹوٹنے کے ذکر نے جہاں اس پر ہونے والی گفتگو میں ہلکا پھلکا رنگ نمایاں رکھا وہیں کئی صارف اپنے تبصروں میں ’عشق حقیقی‘ اور ’عشق مجازی‘ کا ذکر کرتے رہے۔

سلیمان سعید نے گانے سے متعلق احساسات کا ذکر کیا تو اعتراف کیا کہ انہیں بہت سے ایسے لوگ یاد آئے جو انہوں نے پائے یا جنہیں وہ کھو چکے ہیں۔ لفظ میرا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ 
 

لائبہ ارشد صنم ماروی کی آواز کے سحر میں مبتلا ہوئیں تو اپنے اقرار میں انہوں نے لکھا ’ان کی جادوئی آواز اور گانے کے بول کی وجہ سے میں خود کو ایسی ہی کیفیت میں محسوس کرسکتی ہوں۔

کچھ صارفین کو صنم ماروی کی آواز کے بعد جل تھل کا سماں محسوس ہوا تو وہ اس کا ذکر کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ذیشان سوہترا نے لکھا ’لگتا ہے کہ کمرے میں اور اس کے باہر بارش ہو رہی ہے، بہت پرسکون ہے‘۔
 

کوک سٹوڈیو کی چوتھی قسط میں صنم ماروی کے ’انبھول‘ سمیت دیگر گانے بھی میوزک پسند کرنے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کلاسیکل گلوکار اعزاز سہیل کی ڈیبیو پرفارمنس جس میں وہ راگ میگھ میں مون سون کا موڈ بتاتے ہیں اور پنجابی ریپ کے معروف نام بوہیمیا کی گلوکاری سے متعلق کاوشوں اور شہرت کے نقصانات پر مبنی ریپ بھی اس قسط میں شامل ہے۔

شیئر: