Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 2 افراد گرفتار، تین کلو حشیش برآمد

شک کی بنیاد پر گاڑی کو روکا گیا۔ (فوٹو ٹوئٹر سیکیورٹی فورس)
مکہ مکرمہ روڈ سیکیورٹی فورس نے 3 کلو حشیش برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری اپنی گاڑی میں حشیش چھپا کر لے جارہا تھا۔ اس کے ہمراہ اس کا معاون بھی تھا۔ ساحل روڈ سے سفر کررہے تھے۔ شک کی بنیاد پر گاڑی کو روکا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے تین کلو حشیش برآمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے  ہمراہی کو حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: