Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، جنوبی افریقہ کا کلین سوئپ

انڈیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو چار رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ جنوبی افریقہ نے انڈین ٹیم کو 288 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے وہ پورا کرنے میں ناکام رہی اور 49.1 اوورز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
وراٹ کوہلی اور شیکھر دہون اور میچ کے آخری اوورز میں دیپک چاہر کی نصف سینچریوں کے باوجود انڈین ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔
 
انڈیا کو آخری اوور میں چھ رنز کی ضرورت تھی اور اس کے پاس آخری وکٹ تھی، لیکن پریٹوریس نے یوزویندرا چاہل کو دوسری گیند پر ڈھیر کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے اینڈائل پھہیلوکوایو اور لنگی نگیڈی نے تین، تین اور سساندا مگالا، دوین پریٹوریس اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈی کوک نے 130 گیندوں پر 128 رنز کی شاندار سینچری بنا کر رن ریٹ کو مضبوط کیا، جبکہ انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 65 رنز سکور کیے۔
اننگز کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے بیٹرز کےلیے چیلنجز سامنے آئے اور 70 رنز پر تین کھلاڑی ڈھیر ہو گئے۔ اس کے بعد ڈی کوک اور ریسی وان ڈیوسن کی شراکت میں 144 رنز بنے۔
انڈین بولرز گیند کو باؤنس اور ٹرن کر رہے تھے، لیکن ڈی کوک پوری فام میں تھے اور انہوں نے کیچ آؤٹ ہونے پہلے 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
اگلے اوور میں ریسی کیچ آؤٹ ہوئے اور ڈیوڈ ملر کے 39 رنز بنانے کے باوجود میچ کو مومینٹم ختم ہو گیا۔
انڈیا کے پراسد کرشنا نے تین جبکہ جیسپریت بمرہ اور دیپک چاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے اس سے قبل انڈیا کو ٹیسٹ سیزیز میں بھی 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔

شیئر: