Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

کیگن پیٹرسین کو مین دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ میچ میں انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی سمیٹی تھی، لیکن باقی دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعے کو ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کے کیگن پیٹرسن نے 82 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں مین دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
ریسی وان ڈر ڈیوسن اور کیگن پیٹرسن کو میچ کے پہلے گھنٹے میں محمد شامی اور جسپریت بمرا کی طرف سے خطرناک بولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈیا کے پاس کیگن پیٹرسن کو 59 رنز پر آوٹ کرنے کا موقع تھا جو سلپ میں کھڑے چیتیشور پجارا نے کیچ چھوڑ کر گنوا دیا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور 126 تھا۔
چوتھے روز لنچ کے بعد وین ڈر ڈیوسن اور تیمبا باؤما نے 57 رنز کی پارٹنرشپ سے جنوبی افریقہ کی جیت کو یقینی بنایا۔
لنچ سے پہلے وین ڈر ڈیوسن ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، لیکن امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
انڈیا نے ریویو لیا تھا، لیکن ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد انڈین ٹیم خوش نظر نہیں آئی۔
اس سیریز میں فاسٹ بولرز کا پلڑا بھاری رہا۔ جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا نے سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کیں، میکرو جینسن نے 19 اور لیونگی نگیڈی نے 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انڈین بولرز میں محمد شامی نے 15، بمرا 12 اور ٹھاکر 12 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولرز رہے۔
اس سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنا دونوں ٹیموں کے لیے مشکل رہا۔
انڈیا کے بیٹر کے ایل راہل اور جنوبی افریقہ کے ریساب پنٹ نے ایک ایک سینچری بنائی۔ سیریز نے کُل 11 نصف سینچریاں بنائی گئیں جن میں سے پیٹرسین کی تین نصف سینچریاں شامل ہیں۔

شیئر: