Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری سعودی سمندری فوجی مشقیں شروع

سعودی مصری مشقیں ’مرجان 17‘ کے نام سے ہیں۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع ٹوئٹر)
سعودی عرب اور مصر نے اتوار کو کنگ فیصل سی بیس میں سمندری فوجی مشقیں ’مرجان 17‘ کے نام سے شروع کردیں۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل یحیی العسیری نے کہا کہ سمندری مشقوں کا مقصد مصر اور سعودی عرب کی سمندری افواج کے درمیان حربی استعداد کا معیار بلند کرنا، تعاون کو فروغ دینا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مشقوں سے خطے میں سمندری سلامتی کے  اقدامات کو تقویت پہنچے گی۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع ٹوئٹر)

العسیری نے کہا کہ ان مشقوں کی بدولت خطے میں ابھرنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے فریقین عسکری تصورات میں یکسانیت پیدا کریں گے۔ سمندری عسکری مہم کے نفاذ کے طور طریقوں کی بابت تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
العسیری نے توجہ دلائی کہ بحری مشقوں سے بحراحمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی  بنانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کی سلامتی میں مدد ملے گی۔
مصر اور سعودی عرب اس سے قبل بھی سمندری فوجی مشقیں کرتے رہے ہیں۔ ان مشقوں سے خطے میں سمندری سلامتی کے  اقدامات کو تقویت پہنچے گی۔

امریکی سعودی مشقوں کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔ (فوٹو سعودی وزارت دفاع ٹوئٹر)

دوسری جانب سعودی عرب اور امریکہ ’درع الوقایہ 3‘  (بچاؤ کی ڈھال 3) کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کئی روز سے دونوں دوست ملک بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے جنم لینے والے بحرانوں سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کے تجربات کررہے ہیں۔
فوجی مشقوں کے ترجمان کرنل بدر الذیبان نے بتایا کہ  امریکی سعودی مشقوں کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے- مختلف سیمینار اور لیکچرز ہوئے- دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار کو ہوا جس میں بیلسٹک میزائل حملے سے نمٹنے کے طور طریقوں کی مشقیں ہوئیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: