Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 629 نئے مریض

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 4 لاکھ  99 ہزار ایک ٹیسٹ کیے گئے(فوٹوٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسزمیں کمی آئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار 629 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 4 لاکھ  99 ہزار ایک ٹیسٹ کیے گئے۔
یاد رہے کہ اتوار کوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دو ہزار813 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے تھے۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 28 ہزار328 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 115 افراد صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 69 ہزار458 ہوگئی‘۔
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 219 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 26 ہزار 189 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار861 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 

شیئر: