Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور عمان کے مابین فٹبال میچ میں شائقین کی 100 فیصد گنجائش

ویکسین کا ریکارڈ توکلنا ایپ کے ذریعے چیک ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ آئندہ جمعرات کو سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور عمان کے درمیان میچ ہوگا، جسے شائقین سٹیڈیم کی 100 فیصد گنجائش کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت سپورٹس نے بتایا کہ سعودی عرب اور عمان کی فٹبال ٹیموں کے  درمیان میچ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹیڈیم جدہ میں کھیلا جائے گا۔ 
 وزارت نے کہا کہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے وہی شائقین جا سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔ ویکسین کا ریکارڈ توکلنا ایپ کے ذریعے چیک ہوگا۔ 
 وزارت سپورٹس نے تمام شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں اور  ہر وقت ماسک کا استعمال کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کے اہلکار نگرانی کریں گے اور خلاف ورزی ریکارڈ پر آنے پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: