Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 32 ہزار تفتیشی دورے، 680 دکانیں بند

’غیر معیاری اور صحت ضوابط پر پورا نہ اترنے پر 516 ٹن کھانے پینے کی اشیا تلف کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے 14 جنوری سے 20 جنوری تک شہر بھر میں 32 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ دورے شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور دکانوں کے علاوہ ریستورانوں اور کھانے پینے کے مراکز میں کئے گئے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر 680 دکانوں کو بند کردیا گیا ہے‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے غیر معیاری اور صحت ضوابط پر پورا نہ اترنے پر 516 ٹن کھانے پینے کی اشیا تلف کی ہیں‘۔
’بلدیہ کے ضوابط کی خلاف ورزی اور معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر بعض دکانداروں کو نوٹس  جاری کئے گئے جبکہ بعض پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: