Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
دوران ملاقات سعودی وزیر داخلہ کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ سعودی وزیر داخلہ کی فروری میں پاکستان آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعودی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
’باہمی معاہدے سے سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی ممکن ہو سکے گی۔‘
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

شیئر: