Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی فوج میں خواتین کی بھرتی کے لیے حجاب کی پابندی لازمی

 وزارت دفاع نے خواتین کی بھرتی کےلیے چھ شرائط بیان کی ہیں(فوٹو عاجل)
کویت میں وزارت دفاع نے فوج میں خواتین کی بھرتی کےلیے چھ شرائط بیان کی ہیں۔ سب سے اہم حجاب کی پابندی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کویت اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ عسکری شعبے میں خواتین کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
کویتی وزارت اوقاف کے ماتحت دارالافتاء نے فوج میں بھرتی کے لیے شرعی نقطہ نظر پیش کیا تھا۔ اسی کو بنیاد بنا کر وزارت دفاع نے فوج میں خواتین کی بھرتی کی چھ شرائط مقرر کی ہیں۔
کویتی وزیر دفاع شیخ حمد الجابر العلی الصباح نے وزارت اوقاف و اسلامی امور کے دارالافتا کی جانب سے جاری کردہ ضابطوں کے مطابق بھرتی کی شرائط کی منظوری دی ہے۔
کویتی فوج میں خواتین بھرتی کےلیے جو شرائط مقرر کی گئی ہیں ان میں کہا گیا کہ خاتون کے سرپرست یا شوہر کی منظوری ضروری ہوگی۔ 
خواتین کوملک میں رائج حجاب کی پابندی کرنا ہوگی۔ خواتین طبی عملے، نرسنگ کے شعبوں، تکنیکی امور اور امدادی خدمات پیش کریں گی۔ 
بھرتی ہونے والی خواتین عسکری ٹریننگ، فیلڈ ٹریننگ اور جنگی استعداد میں حصہ نہیں لیں گی۔ اسلحہ استعمال نہیں کرایا جائے گا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ خواتین کی بھرتی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوج کی ضرورت کے وقت ہی ہوگی۔
 

شیئر: