Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 27 جنوری کو پاکستانی روپے کا ریٹ

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 176.98 رہی ہے، جو بدھ کو بھی اسی سطح پر قائم تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.17، اماراتی درہم 48.18، برطانوی پاؤنڈ 237.32، کویتی دینار 584.56، عمانی ریال 460.27 اور بحرینی دینار 469.47 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 179 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں میں سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 اور قیمت فروخت 241، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.85 اور قیمت فروخت 47.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.8 اور قیمت فروخت 49.3 رہی۔

شیئر: