Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی، امریکی اجلاس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ، مشترکہ تعاون مضبوط بنانے پر زور

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما نے اجلاس میں شرکت کی۔( فوٹو: الاخباریہ)
خلیجی، امریکی اجلاس میں خطے میں بڑھتی ہوئی ایرانی جارحیت  کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی حالیہ صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خلیجی تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے سفیروں اور امریکی وزارت دفاع کے حکام کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا ہے۔
الاخباریہ اور اخبار 24 کے مطابق اجلاس میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے شرکت کی۔
امریکی وزارت دفاع کے پالیسی امور کے نائب وزیر بریج کولبی، مشرق وسطی امور کے لیے امریکی وزارت دفاع کے نائب معاون وزیر مائیک ڈی مینو اور امریکی وزارت خارجہ کے مشرق قریب امور کے دفتر کے مشیر رابرٹ پالادینو بھی شریک تھے۔
اجلاس میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، خطے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کو مشترکہ آرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
 فضائی اور بحری نیویگیشن کو محفوظ بنانے، خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں کہا گیا شہریوں، سول تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا جو عالمی معاہدوں اور علاقائی خود مختاری کے اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے، اور یہ جی سی سی کے چارٹر کا ایک بنیادی ستون ہے۔
بریج کولبی نے امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان شراکت داری کی اہمیت پرزور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ’ امریکی وزارتِ دفاع سٹریٹجک شراکت داری کے تحت خلیجی ملکوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔‘

 

شیئر: